سب سے زیادہ نشتیں جیتنے کے باوجود میں وزارت عظمی کی کرسی نہیں چاہتا: سعد الحریری

0
27

بیروت:سب سے زیادہ نشتیں جیتنے کے باوجود میں وزارت عظمی کی کرسی نہیں چاہتا: سعد الحریری،اطلاعات کےمطابق لبنان کے نگران وزیراعظم اور پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستوں کی حامل جماعت مستقبل تحریک کے سربراہ سعد الحریری نے واضح کیا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر برقرار نہیں رہنا چاہتے ہیں۔

 

مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

انھوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت سے ایک روز قبل گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھیں خود وزارت عظمیٰ کے لیے ان کے نام کی وجہ سے مخالفت کا سامنا ہے۔

 

بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے مظاہرین کے مطالبے کے مطابق ماہرین پر مشتمل نئی حکومت کی تشکیل کی کوشش کی ہے کیونکہ اسی صورت میں ہم اپنے ملک کو درپیش سماجی اور اقتصادی بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔سعد الحریری نے بیان میں اعلان کیا ہے کہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے امیدوار نہیں ہوں گا۔

 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں

واضح رہے کہ لبنان کی معیشت حالیہ ہفتوں کے دوران میں زبوں حالی سے دوچار ہوئی ہے لیکن ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبات کے مطابق ایک قابل اعتماد کابینہ کی تشکیل میں ناکام رہی ہیں۔

مسلم مخالف شہریت قانون:بھارت میں تابڑ توڑ گرفتاریاں، مؤرخ گرفتار، موبائل سروس معطل

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری ان ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ان کے استعفے کو پچاس روز گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں‌

Leave a reply