لاہور:سعدرضوی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا:ملک وقوم کا نقصان کرنے والے کارکنان خود ذمہ دارہوں گے:تحریری بیان بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے اوراب اسی زبان سے کارکنان کوتوڑپھوڑکرنے کی صورت میں ذمہ دارقراردے رہےہیں جس زبان سے توڑپھوڑ کرنے کا حکم صادرکیا تھا
باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے سعد رضوی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں حافظ محمد سعد رضوی بن خادم حسین رضوی تمام ہوش وحواس کے ٹی ایل پی کے کارکنوں کی منت کرتا ہوں کہ وہ توڑ پھوڑنہ کریں اورراستے صاف کردیں

اپنی تحریر میں سعد رضوی کہتے ہیں کہ میں یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ ملک وقوم کا نقصان نہ کیا جائے ، سیکورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے اورایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے کسی کونقصان پہنچے
سعد رضوی اپنے تحریری بیان میں کہتے ہیں کہ لاہورسمیت ملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ ختم کیا جائے اوردھرنا فوری ختم کیا جائے








