سال 2021 کا پہلا دن ، پہلے سکول ٹیچر کرونا وائرس سے شہید ہو گئے ،

0
36

سرگودہا چک نمبر 39 جنوبی سے تعلق رکھنے والے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکول ٹیچر عثمان فاروق ہنجرا کرونا وائرس کے باعث گزشتہ شب انتقال کر گئے ، ان کی عمر 47 برس تھی ،

تفصیلات کے مطابق انتہائی شفیق استاد عثمان فاروق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چک نمبر 40 جنوبی میں تعینات تھے ، کچھ دن پہلے وہ ڈی او ایجو کیشن کی ہدایت پر سکول ڈیوٹی پر آئے جہاں ان کی طبعیت خراب ہو گئی ، وہ پرنسپل سے رخصت لے کر چلے گئے ، اور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں 18 روز تک زیر علاج رہے مگر ان کی ریکوری نہ ہو سکی ، انہیں مسلسل آکسیجن لگی رہی ، آکسیجن لیول 80 سے اوپر نہ جا سکا ، گزشتہ شب عثمان فاروق کا انتقال ہو گیا ، ان کی عمر 47 برس تھی ، ان کا رہائشی تعلق سرگودہا کے نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی سے ہے ، اور تاحال وہ ڈیفنس ٹاؤن سرگودہا میں رہائش پذیر تھے ،

واضح رہے کہ سکول ٹیچر عثمان فاروق ہنجرا ریذیڈنٹ آفیسر پنجاب یونیورسٹی جلیل طارق صاحب کے بھائی ہیں کچھ روز قبل ان کے والد کی بھی وفات ہو گئی تھی ، کچھ عرصہ قبل ان کے بھائی عبدالزاق فرانس میں عمارت میں آگ لگنے سے جھلس جانے والے پاکستانیوں میں جا نبحق ہو ہے تھے

Leave a reply