سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی
سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنائے جانے کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی میدان میں آ گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ یہ سال کی بہترین خبر ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا ہے، اسحاق ڈار کے قیمتی گھر میں اب غریبوں کو شیلٹر ملے گا،کچن بنا دیا گیا ہے جہاں کھانا بھی ملے گا
وفاقی وزیر مراد سعید نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گلبرگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پرسماجی رابطے کی ویب ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خزانے کو لوٹنے والے مفرور وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنا دیا گیا،
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو 10 سالوں میں 24 ہزار ارب کا مقروض بنایا،اب عوام کی دولت عوام کے استعمال میں، شکریہ عمران خان۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا
حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگا دیئے گئے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا،گھر کے دونوں طرف وسیع لان ہے،
اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں جہاں غریب افراد گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں گے ۔پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے، اسحاق ڈار جس کھانے کے میز پر بیٹھتے تھے اب وہاں غریب بیٹھیں گے
محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے
قبل ازیں اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا
ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،