سوشل میڈیا صارفین نے بلال عباس کو ساتھی اداکاراؤں کے لئے لکی چارم قرار دیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اور خوبرو اداکار اداکار بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے لکی چارم ثابت ہورہے ہیں-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار بلال عباس اداکاراؤں کے لئے لکی چارم ثابت ہو رہے ہیں جس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں وہ اس پراجیکٹ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی شادی کے بندھن میں گئیں۔

بلال عباس جلد اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے سارہ اور بلال کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ جیسے ہی دونوں فنکاروں کی ویب سیریز کی خبر سامنے آئی تو ساتھ ہی سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی انہوں نے کہا تھا کہ سیریز کا 50فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے رکا ہوا ہے سارہ کا کہنا تھا کہ سیریز کی کہانی ان کے پہلے کے تمام پراجیکٹ سے بالکل مختلف ہے جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

اب حال ہی میں بلال عباس نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا تھا تو گزشتہ روز ہی ثنا جاوید کی اچانک نکاح کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا اور بلال عباس کو ’لکی چارم‘ قرار دیا۔
https://www.instagram.com/p/CBn54dxlGv3/?utm_source=ig_embed
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نظر آئیں گے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، فہد شیخ، لیلیٰ وسطی، سیفی حسان، سلمیٰ حسان، کنول خان، نعمان اعجاز، ازییکا ڈینئل شامل ہیں-

عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Comments are closed.