سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست،سات رکنی فل بنچ دوبارہ تشکیل

0
61
high court

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پرسماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی فل بنچ دوبارہ تشکیل دیدیا گیا،

جسٹس مرزا وقاص روف کو جسٹس علی ضیاءباجوہ کی جگہ تبدیل کیا گیا ہے، سات رکنی فل بنچ 29 نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا،درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں ماہ نومبر میں ہی ایک سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف لارجر بینچ تحلیل ہوگیا ،بینچ کے ممبر جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت سے معذرت کر لی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بینچ میں شامل نہیں ہو سکتا .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آئندہ سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیں گے

سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

Leave a reply