سات سال میں مکمل نہ ہونیوالے منصوبے دو ماہ میں مکمل کر دیتا ہوں، زلفی بخاری کا سندھ حکومت کو چیلنج

0
45

سات سال میں مکمل نہ ہونیوالے منصوبے دو ماہ میں مکمل کر دیتا ہوں، زلفی بخاری کا سندھ حکومت کو چیلنج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعید غنی نے ٹی وی پر غلط چیزوں کو اجاگر کیا،

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آئی پی سی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے،2011میں وفاق اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی،پیپلزپارٹی نے ای او بی آئی کو آئی پی سی کے ماتحت کیا تھا،سعید غنی اپنی پارٹی کے فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں بین الصوبائی وزارت میں معاملہ رکھا، سعید غنی نے اپنے دور حکومت پر سوال اٹھایا،سی سی آئی اجلاس کے منٹس تبدیل نہیں کیے گئے، زلاگر اس معاملے کو چیلنج کرنا ہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں،ان کے اپنے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ بھی سی سی آئی کی میٹنگ میں تھے،

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر نے بہت کلیکشن کی، بہت اچھا اقدام ہے ،سندھ کے صنعت کاروں نے سندھ حکومت کو کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے،انہوں نے اپنی حکومت میں لوٹ مار کی کوشش کی ہے، سندھ حکومت نے 23 ارب کی ورکرز ویلفیئر فنڈز سے صرف 2 منصوبے شروع کیے،پی پی بتائے 5 سال میں ورکر ویلفئیر فنڈ کے لیے کتنے منصوبے لگائے،انہوں نے وہ2منصوبے بھی مکمل نہیں کیے،وزیر اعلی ٰسندھ نے سی سی آئی میں فیصلوں سے اتفاق کیاسندھ حکومت نے اگر کلیکشن اچھی کی تو مزدوروں کے لیے کیا کیا؟ سندھ حکومت نے اپنے ورکرز کے لیے 5 سال میں کیا کیا؟ سندھ حکومت نے 7 سال منصوبے مکمل نہیں کیے،منصوبے مکمل نہیں ہوتے تو میں سندھ آکر 2 ماہ میں مکمل کردیتا ہوں،سعیدغنی ن لیگ کے سپریم کورٹ کے کیس میں پارٹی بنیں،

Leave a reply