گلوکارہ نصیبو لعل جن کی آواز بہت ہی میٹھی اورخوبصورت ہیں، وہ سادہ طبیعت کی مالک ہیں اور جب بھی بولتی ہیں تو دل سے بولتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ گانا دل سے گایا ہے، اور موسیقی میرے دل میں رچی بسی ہوئی ہے ، موسیقی کے بغیر اپنا آپ نامکمل سمجھتی ہوں. نصیبو لعل نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے ، مجھ سے بھی یقینا بہت زیادہ غلطیاں ہوئی ہوں گی آپ سے بھی ہوتی ہوں گی اسلئے ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں اور کوشش کریںکہ آپ کی وجہ سے کسی نہ دل نہ دُکھے. نصیبو لعل نے کہا کہ میرا جب تک ذہن آمادہ نہ ہوجائے میں ریکارڈنگ نہیں کرواتی کیونکہ میں سمجھتی ہوںکہ جب آپ کا دل دماغ تیار ہوتب ہی آپ اچھا ڈیلیور کر سکتے ہیں شاعری کو اپنے اندر اتار سکتے ہیں.
یاد رہے کہ نصیبو لعل کے گیت ہمیشہ ہی کنٹرورشل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو سنا جاتا ہے ان کے بعضگیت ایسے ہیں کہ جن کا مقابلہ کوئی دوسرا سنگر نہیں کر سکتا. نصیبو لعل کو پی ایس ایل کا اینتھم سانگ گانے کا بھی موقع ملا . اس ھوالے سے نصیبو کہتی ہیںکہ پہلی بار مجھے اینتھم گانے کی آفر ہوئی ورنہ تو مجھے ایک ہی طرحکے گانے دئیےجاتے ہیں اور ہم پیٹ کی خاطر گانے پر مجبور ہوتے ہیں.