مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے حل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں
گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں ہوا اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئی تو گیس تھی نہ بجلی ،آج دونوں موجود ہیں ہم نے گیس کمپنیوں کو سبسڈی نہیں دی لیکن گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر کے تمام فائدے صوبوں کو ہیں،قیمتیں بڑھانے سے گیس سیکٹرکا مسئلہ حل نہیں ہوگا
پٹرول، گیس کے بعد اب کیا مہنگا ہو رہا ہے، جان کر عوام پریشان ہو جائے
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جو گیس 750 روپے میں لے وہ گیس 1500 روپے میں فروخت کرے یہ بوجھ عوام برداشت نہیں کر سکتی۔ ۔ ہماری حکومت نے 5 سال کوئی گیس کی قیمت نہیں بڑھی کوئی بجٹ میں سبسڈی لی۔ دونوں گیس کی کمپنیاں پروفٹ میں ہیں ۔