سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،میڈیا نے 25 مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی،

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے جذبے اور دلیری سے کوریج کی، 30سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے،رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاون میں14افراد کو قتل کرایا،رانا ثنا اللہ کا پھر بیان آیا ہے میں یہ کروں گا وہ کروں گا،اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں،اس جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں،4ہزار انگریزوں نے ہندوستان پر حکومت کی،جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ میں لوگوں پر گولیاں برسائیں لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا، عدالتیں کمزوروں کو طاقتور کرنے کے لیے بنتی ہیں، یہ جنگ لڑنی پڑے گی،طاقتور بڑے نہیں چھوٹے چور پکڑتے ہیں،سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے،جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں، وہی مارچ میں استعمال ہوئے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئےجانےکی ضرورت نہیں،قومی اسمبلی فلورپراسپیکرکے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ،اسمبلی میں واپس جانا امپورٹڈحکومت کو تسلیم کرنا ہے کسی رکن کوانفرادی طورپراسمبلی جانے کی ضرورت نہیں

واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا اور ایک ہفتے کی مہلت دی تھی کہ الیکشن کا اعلان کیا جائے، آج ایک ہفتے کی مہلت پوری ہو چکی ہے اور الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا،عمران خان کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان گرفتار کئے گئے تھے جس کی وجہ سے گزشتہ لانگ مارچ میں کم لوگ نکلے تھے

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

Shares: