تیاری کے بغیر دادا ابو عیدی نہیں دیتے تھے صبا فیصل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہوں نے ان کے دادا کو بچوں میں باقاعدگی سے عید بانٹتے ہوئے دیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے دادا ابو کبھی بھی ہمیں عید کی تیاری کے بغیر عیدی نہیں دیا کرتے تھے لہذافیملی کے سارے بچے صبح صبح عید کے دن تیار ہو کر دادا ابو کے کمرے میں‌جایا کرتے تھے ، دادا ابو نے اپنے تکیے کے نیچے ہر بچے کے حصے کے پیسے پیکٹ کی صورت میں رکھے ہوتے تھے. ایک ایک بچہ دادا ابو کے کمرے میں‌جاتا اور اسکو اس کے حصے کے

پیسے مل جاتے. صبا فیصل نے مزید کہا کہ ہمیں‌پانچ یا دس روپے ملتے تھے اور ان پیسوں میں بہت زیادہ برکت ہوا کرتی تھی اتنی برکت ہوتی تھی کہ ہم جتنا بھی خرچ کر لیتے پھر بھی پیسے بچ جاتے. صبا فیصل نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اب عیدی لیتے نہیں عیدی دیتے ہیں. ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے. لیکن میں‌آج بھی عید کے روز تیار ہوتی ہیں اور تیار ہونے کی یہ عادت مجھے بچپن سے ہے جو کہ میری والدہ نے مجھے ڈالی .

Comments are closed.