سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے چھوٹے بیٹے ارسلان کی شادی ہو رہی ہے اور اس حوالے سے بہت تیاریاں بھی کررہی ہوں لیکن اس بار وہ غلطیاں‌ نہیں کروں گی جو پہلے کی تھیں. انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بیٹے کی شادی کے وقت بہت فضول خرچی کی تھی جو اس بار نہیں کروں گی ، اس کی شادی 11 دن تک چلی تھی، اس بار تو صرف گھر میں میلاد ہو گا اور بارات ولیمہ اس کے علاوہ ہم کوئی رسم نہیں کریں گے، میں چاہتی ہوں کہ اس بار بجت کنٹرول میں رہے اور ہم مکمل طور فضول خرچی سے پرہیز کریں، انہوں نے بتایا کہ

”میں نے جو اس بار جو تیاری کی ہے اس کی لسٹ بھی کم ہی رکھی ہے” اور میرے بیٹے ارسلان نے مجھے کہہ دیا ہے کہ ماں جی شادی میں بہت زیادہ فضول خرچی نہ ہو اور مناسب جو ضروری رسمیں ہیں بس ان کو ہی کیا جانا چاہیے صبا فیصل نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنے دوسرے بیٹے کی شادی کے فرض سے بھی سبکدوش ہو رہی ہوں .

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: