سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے جی بھر کے غصہ نکالا اپنی بہو اور بیٹے پر . انہوں نے دو روز قبل ایک وڈیو بنا کر جاری کی اور اس میں اپنی بہو کو گھر توڑنے والی لڑکی کہا اور ساتھ ہی ان دونوں کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کر دیا. اس کے جواب میں ان کی بہو نیہا نے بھی ایک وڈیو بنا کر جاری کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل کی طرح ان پر الزامات نہیں لگائے ، بلکہ صرف اتنا کہا کہ حرام کا کھانے والوں سے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں . اب اس کے بعد نیہا کے شوہر اور صبا فیصل کے بیٹے سلمان بھی آگئے ہیں میدان میں انہو ں نے کہا کہ میری بیوی میرے بچے کی ماںہے اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے. اور میری ماں جس طرح سے میری ہے میری اہلیہ بھی میرے بچے کی ماں ہے اور ان دونوں
کے حوالے سے طرح طرحکی غلیظ باتیں کی جا رہی ہیں جو میں برداشت نہیں کر سکتا یہ باتیں اب بند ہونی چاہیں. صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے اپنی ماںکی طرح بالکل بھی الزامات نہیں لگائے اور یہ نہیںکہا کہ میری ماں کا سلوک میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں یا میرے بہن بھائیوں کا سلوک بھی میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں. بلکہ ان کی پوسٹسے تو یہ ظاہر ہواکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی باتیں باہر کرنا پسند نہیںکرتے اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس سے کافی ڈسٹربڈ ہیں.