پاکستان کی براڈ کاسٹر اور سینئیر اور معروف اداکارصباء فیصل نے نئے سال کے حوالے سے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام شئیر کیا ہے-

باغی ٹی وی :اداکارہ صبا فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک وییو شئیر کی جس کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ کسی ڈرامے کے شوٹ کے دوران کی ویڈیو ہے اور وہ اپنے سین کے لئے نئے سال اور سال 2020 کے لئے پیغام ریکارڈ کروارہی ہیں-

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ریشمی ڈور کی طرح ہاتھ سے پھسلتا ہوا یہ سال بھی جا رہا ہے گزرتے اس سال سے حساب کچھ لینا ہے-

ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے ان کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے صبا فیصل

صباء فیصل نے ویڈیو میں کہا کہ زخم جو دیئے ہیں اس نے ان کا مرہم پوچھنا ہے اور پوچھنا ہے جو کھو دیا اسے پائیں کہاں یادوں کو ساری دفنائیں آگہی اپنی سلائیں کہاں –

انہوں نے مزید کہا کہ یا یوں کر لیں کہاں روٹھا پچھلا سال بھلا کر آنے والے سال سے دوستی کرلیں-

انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ڈھیروں امیدیں بہت ساری دعائیں اور اللہ پر توکل-

اس سے قبل سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ دعا ہے کہ آنے والا نیا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کر دے-

دعا ہے کہ آنے والا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کرے شگفتہ اعجاز

جبکہ سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی سال نو کے لئے انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا سال آنے والا اور مجھے اُمید ہے کہ انشاءاللہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ للہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور کورونا نے ہمیں جو پریشانی دی ہے اللہ کے حکم سے ہم اس سے نکل جائیں گے یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔

نشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔

نیا سال انشاٰاللہ دُنیا بھر میں خوشیاں اور نئی خبریں لے کر آئے گا بشرٰی انصاری

Shares: