پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہوگئے۔
باغی ٹی وی : پاکستان کی سینئیر اداکارہ صبا فیصل کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔
اس مقبولیت کے بعد صبا فیصل پاکستان کی پہلی سینئر اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
صبا فیصل نے اس اعزاز کو اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں صبا فیصل کی تصویر شائع ہے اور اُس پر لکھا ہے کہ صبا فیصل انسٹا پر ایک ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی سینئر اداکارہ بن گئیں ہیں۔
اداکارہ کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔