اس سال جو فنکار جوڑے بہت زیادہ خبروں میں رہے صدف کنول اور شہروز سبزواری ان میں سے ایک ہیں. صدف کنول کے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد صدف اور بھی زیادہ رہیں خبروں میں. صدف کنول کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تو اس موقع پر ان کے شوہر کی پہلی بیٹی بھی موجود تھی ان کی پہلی بیٹی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہے. صدف کنول اور شہروز کی خوشی کو منانے کےلئے ان کے ساتھ فنکار ان کے گھر آرہے ہیں. حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی ماڈل و اداکارہ بیٹی سعدیہ فیصل کے ساتھ صدف اور شہروز کے گھر کا رخ کیا وہ دونوں صدف کی بیٹی ذھری کو دیکھنے کےلئے گئیں تھیں . اس دوران ان

سب نے تصاویر بھی لیں اور ان تصاویر میں صدف کنول کی ساس بھی دیکھی جا سکتی ہے سب کے چہروں کی خوشی دیدنی ہے.سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں یاد رہے کہ سعدیہ فیصل ایک ماڈل رہی ہیں صدف بھی ماڈل ہیں لہذا ایک پروفیشن کی وجہ سے بھی ان کی دوستی خاصی زیادہ ہے. سعدیہ اور صبا فیصل سے پہلے زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی ، مہرین سید و دیگر فنکار صدف کنول سے ملنے پہنچے ان گھر پر اور ان کے ساتھ ان کی اس خوشی کو شئیر کیا.

Shares: