سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے بولنگ کوچ وقار یونس پر عجیب و غریب الزام لگادیے

0
36

سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے باؤلنگ کوچ وقار یونس پر عجیب و غریب الزام لگادیے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف ایسی بات کہہ دی جس سے کرکٹ کے شائقین مایوس ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ کئی ٹیسٹ کرکٹرز پاکستان چھوڑ کر امریکا آنا چاہتے ہیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ کئی پاکستانی انٹرنیشنل و ٹیسٹ کرکٹرز امریکا شفٹ ہونا چاہتے ہیں، مجھ سے کرکٹرز مسلسل رابطے کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے، بورڈ ا پنی پالیسی پر نظر ثانی کرے ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہوجائے۔

محمد آصف نے کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس کو بولنے والا بولر پسند نہیں ہے اس لیے وہ نوجوان ‏بولرز کو کھلاتے ہیں تاکہ کوئی ان کے سامنے بول نہ سکے۔

محمد آصف نے الزام لگا کہا کہ بولنگ کوچ گیند کے ساتھ چیٹ کرکے ریورس سوئنگ کرتے تھے، ‏ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے کسی پاکستانی بولرز کو یہ آرٹ نہ سکھاسکے۔

محمد آصف نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ کوچ وقاریونس گیند کیساتھ چیٹ کر کے ریورس سوئنگ کرتا تھا، بال بناکر یہ آؤٹ کیا کرتے تھے، نئے بال سے ان سے آؤٹ ہی نہیں ہوتے تھے، اپنے کیریئر کے اختتام میں تو کوچ نے جاکر سوئنگ سیکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے باؤلنگ کوچنگ کررہے ہیں، موجودہ کوچ ریورس خود کو ریورس سوئنگ کا ماسٹرکہلاتے ہیں، آج تک پاکستان کو ایک بھی ریورس سوئنگ کا باؤلر نہیں دے سکے، کوچ ابھی تک ایک بھی نئے بال کا باؤلر نہیں تیار کرسکا، پاکستان کے پاس باؤلرز بہت ہیں لیکن ایک بھی ایسا نہیں جو کوالٹی باؤلر ہو، سمجھ نہیں آرہا بولنگ کوچ کر کیا رہے ہیں، اب پاکستان کے پاس ایک بھی ایسا بولر نہیں جو ٹیم کو لے کر چلے، نئےگیند سے گیند کرنا آسان نہی

Leave a reply