سینئر اداکارہ صبا فیصل جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ پہلے نیوز کاسٹر تھیں اور پی ٹی وی میں خبریں پڑھا کرتی تھیں ، اس کے بعد انہوں نے اداکاری میں نام بنایا. صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب میں پی ٹی وی میں خبریںپڑھا کرتی تھی تو اس وقت بہت سختی ہوتی تھی ایک لفظ بھی غلط نہیں بول سکتے تھے اگر بول دیتے تو سینئرز سے شدید ڈانٹ پڑتی تھی. انہوں نے کہا کہ ایک بار ایسا ہواکہ مجھے 15 دن کے لئے معطل کر دیا گیا. انہوں نے معطل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ انڈیا کے وزیراعظم دورے پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔
اپنے 3 دن کے دورے کے دوران انہوں نے بادشاہی مسجد سمیت کئی ایک تاریخی مقامات پر جانا تھا۔ تو اس دورے کی خبر پڑھتے ہوئے میں نے پوری خبر میں ایک مرتبہ نہیں بلکہ 17 مرتبہ ان کا نام غلط لے لیا۔ حقیقت میں ان کا نام اندر کمار گجرال تھا پر میں نے انہیں انور کمال گجرال کہہ ڈالا۔” اس دوران مجھے زرا بھی احساس نہیں ہوا کہ اتنی بڑی غلطی ہو گئی ہے. ”لیکن جب مجھے معطل ہونے کا نوٹس ملا تو پتہ چلا کہ مجھ سے تو بڑی غلطی ہو گئی ہے.