سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ڈبل سٹینڈرڈز ہیں امیر کے لئے کوئی اور قانون ہے اور غریب کے لئے کوئی قانون ہے. اسی طرح سے امیر کے لئے الگ نصاب ہے غریب کے لئے الگ نصاب ہے. غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے باہر رہتا ہے. حالانکہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع امیر غریب سب کے بچوں کے پاس ہونے چاہیں. ہمارے ہاں یکساں نصاب رائج ہوجائے تو بہت سارے بچوں کی محرومیاں دور ہو سکتی ہیں. انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ آبادی کے حساب سے فنڈز کی تقسیم کریں اور چیک اینڈ بیلنس رکھے کہ تعلیم کے لئے دیا گیا پیسہ تعلیم پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے. ہمیں اپنی نسلوں کی

بہتری کےلئے ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہو گا یہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے. تعلیم یافتہ معاشرہ ایک روشن معاشرے کو جنم دیتا ہے. میری حکومتوں سے اپیل ہے کہ تعلیمی معاملات پر توجہ دیں لوگوں کی صحت کے معاملات پر توجہ دیں. یاد رہے کہ صباحمید ماضی کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ایک عرصہ سے ڈراموں سے دور ہیں لیکن انہوں نے ڈراموں میں کام کرنا نہیں چھوڑا ان کا کہنا ہے کہ جب تک شائقین چاہیں گے وہ کام کریں گی.

Shares: