سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے اورہمیشہ ہی اچھا رہے گا. پاکستانی ڈراموں کو دیکھ کر بھارتیوں نے بھی اچھا ڈرامہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے، ان کے ڈراموں میں آج بھی مصنوعی پن نظر آتا ہے وہ لوگ کہانی پر کام نہیں کرتے اور معاشرتی حقیقتوں کو نہیں دکھاتے. جبکہ ہمارے ڈرامے میںحقیقت کا رنگ نمایاں ہوتا ہے. ہمارے ڈرامہ میکرز کا کام کرنے کا انداز بہت اچھا ہے. جن کو بھارتی چاہ کر بھی کاپی نہیں کر سکے نہ ہی کر سکتے ہیں. صبا حمید نے مزید کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میںیہ کہنا چاہوں گی.
کہ ہمارے سکرپٹس پر کام ہونے والا ہے ، ”ہمیں اپنے سکرپٹس کو مزید بہتر کرنا ہو گا” ، ہماری بعض کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو حقیقت کے قریب نہیں ہوتیں، اور ڈرامہ اب پیار محبت عشق سے نکلنا چاہیے، دوسری طرف چند ایک جو روٹین سے ہٹ کر ڈرامے بن رہے ہیں وہ کمال ہیں جنکے لئے میں ڈرامہ میکرز اور اداکاروں دونوں کو داد دوں گی . یاد رہے کہ صبا حمید نے پاکستان ٹی وی کے سنہرے دور میںکام کیا ہے اور ان کا کام آج بھی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے.