پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان پر بھروسہ ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر صبا قمر نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں ہمسفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق کیے گئے اعلان پر جہاں صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں دوسری طرف اداکارہ کی ایک مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کردیے۔

ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’لزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرواس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔

عظیم خان نے کہا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والے کی زندگی برباد کرسکتے ہیں؟ جب کہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں آپ کو یہ سب کرکے کیا فائدہ ہوگا؟

عظیم خان نے کہا تھا کہ صبا کے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا نہ ہی صبا کو اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گزرے ہوئے کل میں کیا تھا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا ساتھ دیا تو وہیں اُن کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تُم پر بھروسہ ہے ساتھ ہی اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل

Shares: