باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر بھارت پہنچ گئی ہیں اس بار وہ خود نہیں گئیں بلکہ ان کا ڈرامہ سیریل باغی وہاں چلایا جا رہا ہے. باغی ڈرامہ پاکستانی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا. صبا قمر نے اپنے بھارتی مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب وہ میرا ڈرامہ باغی اپنے چینلز پر دیکھ سکتے ہیں.باغی ڈرامے میں صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا تھا. صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی مداحوں کے لئے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔باغی کو
پاکستان میں بھی بہت سراہا گیا تھا.صبا قمر کی حقیقت کے قریب اداکاری نے اس کردار میں جان بھر دی تھی. قندیل بلوچ کو اس کی زندگی میں کبھی بھی نہیں سراہا تھا وہ بہت زیادہ پر عزم تھی اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی تھی آگے بڑھنا چاہتی تھی لیکن سماج نے اسکو قبول نہ کیا اور غیرت کے نام پر اسے قتل کر دیا گیا.اس کی زندگی میں اسے کسی بھی آرٹسٹ نے سپورٹ نہیں کیا تھا لیکن جب اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تو اس وقت سب نے کہا کہ غلط ہوا ہے اور اس وقت وہ ہیروئینز بھی اسکی زندگی پر بننے والی فلم میںکام کرنے کو تیار تھیں جو شاید اسکی زندگی میں اس سے بات کرنا بھی پسند نہیںکرتی تھیں.