اداکارہ صبا قمر ،جگن کاظم اور رابعہ بٹ ان تینوں کی صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار ممکن نہیں ہے . اداکارہ صبا قمر کا ھال ہی میں آن ائیر جانے والا ڈرامہ سر راہ بہت پسند کیا گیا ہے اس کے علاوہ ان کی کملی فلم میں اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. اسی طرح سے جگن کاظم ایک عرصے سے شائقین کو کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں. رابعہ بٹ ڈراموں میں نظر آتی رہتی ہیں ، انہوں نے مایا علی کی ماں کردار نبھایا تو انہیں بے حد پسند کیا گیا
، ان تینوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ اب ایک ساتھ شارٹ ڈرامہ سیریل گناہ میںنظر آئیں گی . یہ ڈرامہ ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ کے لئے بنایا جا رہا ہے. یاد رہے کہ رابعہ بٹ ، صبا قمر اور جگن کاظم ایک ساتھ پہلی بار دکھائی دے رہی ہیں اور ان تینوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ انہیں ایک ہی ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گی. ڈرامے کی شوٹنگ اور دیگر کاسٹ کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.