شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے لیے مثال قرار دی جانے والی اداکارہ و سُپر ماڈل صبا قمر کا نیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
باغی ٹی وی : اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے انڈسٹری میں اپنا الگ مقام اور پہچان بنانے والی اداکارہ صبا قمر مداحوں کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز،ویلاگز اور پیغامات شیئر کرتی نظر آتی ہیں جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے کای پذیرائی بھی ملتی ہے-
تاہم اب بھی حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CGNcUthhoZL/?igshid=3m2xfgj5dt2f
اکثر اوقات بولڈ تصاویر پر اداکاروں کو شائقین کی جانب سے تنقید یا نفرت انگیز کمنٹس کا سامن ا کرنا پڑتا ہے جبکہ صبا قمر کی مغربی لباس میں وائرل تصاویر پر مداح تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CGNuMTvhaK0/?igshid=d6wm521hovpc
صبا قمر نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ بہت سُست اور اسٹائلش‘ ساتھ میں آنکھ مارنے والا ایموجی کا بھی اضافہ کیا جبکہ دوسری تصویر پر صبا قمر نے کیپشن میں لکھا ہے کہ سادہ اور واضح۔
https://www.instagram.com/p/CGPHMWMBqX1/?igshid=12ohbyc51gi62
صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں خود سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ہارتی نہیں ہیں، یا تو وہ جیت جاتی ہیں یا سیکھتی ہیں۔
اس سے قبل صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے پرستاروں خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبا قمر کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں محبت دی-
صبا قمر نے لکھا تھا کہ طاقت یہ نہیں ہوتی کہ آپ ٹوٹنے سے پہلے خود کو کتنا سنبھال سکتے ہیں بلکہ اصل طاقت تو یہ ہوتی ہے کہ ٹوٹنے کے بعد آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں۔
صبا قمر نے مزید لکھا تھا کہ وہ اپنے اس پیغام میں ہر اس خاتون کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اُنہیں تعمیر کرنے اور اس مقام تک پہنچانے میں کردار ادا کیا اُنہیں محبت دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی سب خواتین میری انسپائیریشن بھی ہیں-