مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

کُرم: اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل...

پاس سے گزرنے والے شخص کی خوشبو محسوس کرنے کی عادت ہے صبا قمر

معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں‌ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، انہوں نے کہا ہے کہ میں صفائی ستھرائی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں، میری عادت ہے کہ میرے پاس سے کوئی شخص گزرے تو میں اسکی خوشبو محسوس کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ میں‌نے کبھی بھی کسی ڈیزائنرز کا ایسا کپڑا زیب تن نہیں کیا جس سے ہلکی سے بھی بدبو آرہی ہو. انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت ساری ماڈلز ڈیزائنرز کے پاس جاتی ہیں اور ان کو جو بھی تیار جوڑا ملتا ہے وہ پہن لیتی ہیں لیکن میں‌ایسا نہیں‌کرتی، میں تسلی کرتی ہوں، اگر مجھے کہیں صفائی ستھرائی کا مسئلہ لگے تو میں چھوڑ کر چلی جاتی ہوں چاہے مجھے کروڑوں کا نقصان ہی کیوں نہ ہو.

انہوں نے مزید کہا کہ ”ایسا نہیں ہے کہ میں نخرے والی ہوں لیکن صفائی ستھرائی میرا بنیادی اصول ہے .” میں چاہتی ہوں کہ جو انسان بھی میری زندگی میں آئے ، میرا ہمسفر بنے وہ صاف ستھرا ہونا چاہیے. مجھ سے گندگی اور بدبو برداشت نہیں ہوتی. صبا قمر نے کہا کہ شادی بچوں کا کھیل نہیں ہوتا ، جب کوئی مناسب انسان ملا یقینا شادی کر لوں گی اور آپ سب کو بھی بتائوں گی.

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی