پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو فٹنس کا راز بتادیا کہا کہ فٹ اور تندرست رہنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے-
باغی ٹی وی :اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے اور تندرسے رہنے کے لئے ورزش کرتی ہیں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جم میں موجو دہیں –
https://www.instagram.com/p/CFW5wpRh8vf/
صبا قمر نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنی چاہیے صبا قمر کے مطابق ہمیں اسمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔