پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ اپنے مداحوں سے شئیر کیا

باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ اپنے مداحوں سے شئیر کیا صبا قمر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے کیا آپ کو اس عرصے کے دوران کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟ یا کوئی شوٹنگ کا اچھا تجربہ؟


مداح کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بنا بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جس پر میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی تھی


اداکارہ نے کہا خاتون کو اس طرح دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ہم اللہ پاک کی نعمتوں سے کتنا مالا مال ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے

واضح رہے صبا قمر اپنے کیرئیر میں لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں اور ان کا شمار انڈستری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے

Shares: