اسلام آباد :کون ہوتا ہے قسمت کا دھنی اور کس کی قسمت جاگے گی ، یہ تو فی الحال اداکارہ صبا قمرہی بتاسکتی ہیں، لیکن ساتھ ہی اداکارہ صبا قمر نے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں خواہش کا اظہا ر کردیا ، صباقمر کہتی ہیں کہ اب وہ کسی اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں‌

جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

صباقمر نے ایک انٹریوکے دوران اپنی چاہت کا کھل کر اظہار کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ایسا کوئی شخص نظر آیا تو جو دل کو بھاگیا اس سے فوری شادی کرلوں گی ، اب یہ قسمت کس کی جاگے گی وقت ہی بتائے گاے ، صبا قمر نے شوبز انڈسٹری کے متعلق بتایا کہ جب اس نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔

 

بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

اپنے انٹریومیں‌ مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ، ضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔یاد رہے کہ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنی شادی کے حوالے سے دبے دبےالفاظ میں اظہارکررہی ہیں‌ اور کسی اچھے شوہر کی تلاش میں ہیں

Shares: