صبا قمر اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کافی خبروں میں رہتی ہیں ہر کوئی ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا معترف نظر آتا ہے ۔حال ہی میںان کی فلم ”کملی‘ ‘ ریلیز ہوئی ہے اس میںان کی اداکاری کو ان کے کیرئیر کی بہترین اداکاری قرار دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں صبا ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں وہاں انٹرویو کے دوران ان کی شادی کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ مجھے میرا جیون ساتھی مل چکا ہے میں اسکے ساتھ ایک اچھی زندگی دیکھ رہی ہوں،لیکن ہماری شادی کب ہو گی اسکے بارے میں ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ہونے والا جیون ساتھی بیرون ملک رہتا ہے اور مسلمان ہے میں ان کو پا کر کافی خوش ہوں ۔
اس انٹرویو میں صبا نے ایک خواہش کااظہار بھی کیا اور وہ خواہش ہے حج کرنے کی ،انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کی ادائیگی کریں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر مجھے اپنی بہتر زندگی کے لئے اداکاری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی اور اس کیرئیر سے الگ ہو جاﺅں گی ۔
یاد رہے کہ صبا قمر کافی عرصے سے انسٹاگرام پر روزانہ ایک پھول کی تصویر شئیر کررہی ہیں لوگوں کو بہت تجسس تھا کہ وہ پھول بھیجنے والا آخر کون ہے ایک ٹی وی پروگرام میں جب صبا قمر سے سوال ہوا کہ وہ پھول بھیجنے والا کون ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ میرا قریبی دوست ہے اور مجھ سے پیار کرتا ہے ۔