ورسٹائل اداکارہ صبا قمر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ نمبر ون اداکارہ ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے” اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی پر فلم بنائی جائے ، کیونکہ ”، میں نے کئی سال کی محنت کے بعد پہچان حاصل کی. انہوں نے کہا کہ خوابوں کو حقیقت بنانا کسی کے لئے بھی آسان سفر نہیں ہوتا.
صبا قمر نے کہا کہ پورا پاکستان میرا ہے، پورے پاکستان کے لوگ میرے ہیں، لیکن گوجرانوالہ ، کراچی لاہور میرے دل کے قریب ترین ہیں. انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ، میں پیدا ہوئی ، لاہور سے شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ، جبکہ کراچی نے مجھے کامیابیوں کے تاج پہنائے. میں نے بہت محنت کی لیکن کبھی کسی سے حسد نہیں کی ، نہ ہی کام کے حصول کے لئے کسی کی ٹانگیں کھینچیں. صبا قمر نے کہا کہ اگر ہم دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہونا شروع ہو جائیں تو یقین کیجیے حسد کا بیج ویسے ہی ناپید ہوجائے گا. جب انسان دوسروں کی کامیابی سے خوش ہونا شروع ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کامیابیوں کی منزل اس سے زیادہ دور نہیں ہے.
کترینہ کیف کو ہاﺅس وائف ہونا چاہیے کرینہ کپور