شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں
0
70
saba hameed

سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ شادی دو انسانوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جس کو چلانا اور چلانے کے لئے کوشش کرنا دونوں اطراف کی برابر کی ذمہ داری ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ میرے لئے تو پیچیدہ ہو چکا ، میرا شادی کرنے کا تجربہ کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں رہا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ شوبز کی شادیاں ہی ناکام ہوتی ہیں، شعبہ کوئی بھی ہو ، شادی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے . ہم اس رشتے کی ناکامی کا زمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دے سکتے.

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، ”آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں”، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے یہ کہوں‌ گی کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور یہ سوچ کر کریں کہ اس رشتے کو چلانے کےلئے اپنا بیسٹ دینا ہے. باقی اگر رشتہ نہیں بھی چلتا تو مایوس نہیں‌ہونا چاہیے. یاد رہے کہ صبا حمید کی اذدواجی زندگی کے معاملات بہت خوشگوار نہیں رہے ہیں شاید اسی لئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس رشتے کو پیچیدہ قرار دیدیا ہے.

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

Leave a reply