چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹرکامل علی آغا سے اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

0
41

چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ، سابق ن لیگی پارلیمنٹیرینز کی ق لیگ میں شمولیت

باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے .
ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار وقاص موکل، قصور سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی رانا ممتاز اور گوجرانوالہ سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری نثار اقبال بٹر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے
ملاقات میں خواجہ وقارالحسن اور رانا لیاقت علی خان بھی موجود تھے .
چودھری پرویزالٰہی اس موقع پر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا،گلگت بلتستان کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی کا درجہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ نے دیا:
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈرائی پورٹ، گورننس لاز میں تبدیلی کا اختیار اور سات ہزار کلو میٹر شاہراہیں تعمیر کرنے کا کریڈیٹ پاکستان مسلم لیگ کو جاتا ہے:
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان عوام کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں.دیگر سیاسی پارٹیوں نے گلگت بلتستان پر حکومت تو کی لیکن صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا
ہم نے ہمیشہ محروم طبقہ کی آواز کو بلند کیا ہے عوام کی ترجمانی ہی ہماری سیاست کا محور ہے:
سینیٹر کامل علی آغا نے اس وقت کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان جماعت ہے.جو عوامی مسائل کو حل کرنا عوام کی خدمت سمجھتی ہے:ہم کبھی کسی کو تنہا نہیں چھوڑتے:

Leave a reply