سابق صدر فرانس کو ملی سزا ، کیا جرم ٹھہرا
باغی ٹی وی : فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن اور عہدے کے ناجائز استعمال پر ایک سال قیدکی سزا سنادی گئی۔

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی اور ان کے دو سابق ساتھیوں کو بدعنوانی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم اس میں دو سال کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔

66 سالہ سرکوزی کو اپنی سیاسی پارٹی میں مجرمانہ تفتیش کے بارے میں معلومات دینے کے بدلے ایک مجسٹریٹ گلبرٹ ایزربرٹ کو رشوت کے طور پر موناکو میں ایک بڑی نوکری دینے کی پیشکش کے الزام پر سزا سنائی گئی۔

سرکوزی کے سابق وکیل تھیری ہرزوگ اور ایزربرٹ کو بھی اسی جرم میں سزا دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق سرکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔

سابق صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے

Shares: