بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.چند روز سے جاری غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے بھارتی حکام سیاح اور غیر ملکی افراد کو وادی سے نکال رہی ہے اس سلسلےمیں سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ کشمیر چھوڑ دیں.
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر چھوڑنے کے اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد کے ائیرپورٹ پہنچنے کے باعث ٹکٹوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے مبینہ خدشے کے پیش نظر زائرین اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سرکار کی جانب سے یہ سب کچھ آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Shares: