پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں انتقال کرگئیں-

باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں انتقال کرگئیں-خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں-

اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سینما پر اپنی جاندار اداکاری اور دلکش اداؤں کی بناء پر فلم انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں پرراج کیا۔

لیجنڈری اداکارہ نے کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب اور دیگر فلموں میں اداکاری کی انہیں بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

اداکارہ صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے سحرش خان کے مطابق صبیحہ خانم کا انتقال ہفتے کی صبح ورجینیا میں ہوا۔

Shares: