ڈرامہ سیریل کابلی پلائو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سبینا فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے جب کابلی پلائو آفر ہوا تو میں نے سکرپٹ سنے بغیر ہی ہاں کردی ، میں نے سکرپٹ بعد میںپڑھا. اور جب میں نے اپنا کردار جو کہ باربینا کا ہے ، اس کو پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ، ہم سب جو اس ڈرامے سے جڑے ہوئے ہیں ان سب نے بہت محنت کی ، ہمیںیقین تھا کہ کابلی پلائو کو بہت اچھا ریسپانس ملے گا، لیکن اتنا اچھا ریسپانس ملے گا اس کا اندازہ نہیں تھا.
انہوں نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرے کردار کے ساتھ ساتھ ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہے. سبینا فاروق نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ ہم کسی بھی پراجیکٹ کے آن ائیر جانے سے پہلے یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ہٹ ہوجائیگا، ”عوام کے مزاج کا بالکل بھی کچھ پتہ نہیں لگتا”. لیکن ہم سب خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے ڈرامے کو پوری دنیا میںجہاں جہاں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں وہاںپذیرائی ملی ہے. بلاشبہ کابلی پلائو میرے کیرئیر کا ایک بہترین پراجیکٹ ہے اوریہ پراجیکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا.