لاہور:مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری –
باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی شہبازشریف سے مختلف شخصیات نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
قبل ازیں شہباز شریف سے سابق ایم این ایز بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ذولفقار بھنڈر نے ملاقات کی، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے، گوجرانولہ کی علاقائی سیاست اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی-
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنمائوں نے ملاقاتیں کیں خواجہ آصف، عثمان ابراہیم،ذوالفقار بھنڈر، عطااللہ تارڑ، عالم داد لالیکا، حنیف عباسی، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری اور خالد جاوید وڑائچ نے پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں-
قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ
ملاقاتوں میں آئیندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، ان شاءاللہ،مسلم لیگ (ن) قوم کی امنگوں، آرزوؤں اور امیدوں کا محور ہےعوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے، انشاء اللہ-
گزشتہ روز سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آج سابق سٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہوگی مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔