پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔
باغی ٹی وی : کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی ہے؟ جی ہاں سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک یوٹیوب پر ناشپاتی نام سے بنے ویب شو ٹو بی اونیسٹ میں بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔
جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف زرداری بطور چائلڈ سٹار ایک پاکستانی فلم میں کام کر چکے ہیں۔
آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم سالگرہ میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پاکستانی فلم سالگرہ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔