سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

0
57

متحدہ عرب امارات: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے،سفارتی ذرائع نے سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے

11 اگست 1943 کو پیدا ہونےوالے پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

4 فروری :افغان انقلابی خاتون مینا کشور کا کوئٹہ پاکستان میں قتل

سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

پرویز مشرف پاکستان کے دسویں صدر تھے۔ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور رئیس عسکریہ ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو جبراً معزول کر دیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔

سال 2016 میں ان پر سفری پابندی ہٹا دی گئی تھی اور وہ علاج کی خاطر دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں وہ اب تک مقیم تھے2019 میں سنگین غداری کے مقدمے میں انھیں سزائے موت سنائی گئی مگر بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اس خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

Leave a reply