مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری...

ریاست بہاولپور کی عظمت کا نشان،صادق گڑھ پیلس، زبوں حالی کا شکار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ...

لاہور. مرکزی مسلم لیگ کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو...

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو پکڑنے والےسابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے، زرائع کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے گرد بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے.حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کا عندیہ دے دیا

سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔

طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے دونوں فریقین کو سن کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں، عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے.

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے، اس پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، ماضی میں بھی طیبہ گل نے ان کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی ، ایک وقت تھا جب سابق چیئرمین نیب کہا کرتے تھے کہ 14،15 لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے تو ماضی کی حکومت گر جائے گی اور ایک شخص تو ایسا ہے کہ اس کی صحت ہمیں گرفتاری کی اجازت نہیں دیتی ، اسکے بعد اسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو دبائو میں لایا اور پھر اپوزیشن پر انتقامی کیسوں کی بھرمار ہوگئی ۔