کارکردگی کی بنا پر سابق چیف سیکرٹری کو اپنے عہدے پر واپس لائے جانے کا قوی امکان

0
35

کارکردگی کی بنا پر سابق چیف سیکرٹری کو اپنے عہدے پر واپس لائے جانے کا قوی امکان

باغی ٹی وی : پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے وزیراعظم کے وژن کو پروان چڑھانے اور کامیاب بنانے کی انتھک محنت کے باوجود بیوروکریسی کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پے مختصر وقت میں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلیوں کے باوجود افسرشاہی وزیراعلیٰ بزدار کی لائن پر کام کرنے سے گریزاں ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکریٹری کامرس یوسف نسیم کھوکھر چیف سیکریٹری پنجاب تھے تو وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں کا نہ صرف اعتماد رکھتے تھے بلکہ انہوں نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ بزدار کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اور وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے اشتراک سے ہنجاب میں صحت، امن وامان، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری دکھائی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بزدار جو کہ صوبے میں پارٹی اور اتحادیوں کو متعدد دھڑوں میں تقسیم ہونے سے بچائے ہوئے ہیں کہ کارکردگی میں مزید بہتری اور بے لگام افسر شاہی کے کنٹرول کے لیئے یوسف نسیم کھوکھر کی دوبارہ بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کا قوی امکان ہے۔

Leave a reply