سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

0
86

سابق سٹی ناظم کراچی کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت، سراج الحق نے کہا وہ کراچی کے محسن تھے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم نعمت اللہ خان کی کراچی کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نعمت اللہ خان کی وفات پر کہا کہ نعمت اللہ خان کی رحلت سے کراچی ،جماعت اسلامی کو بڑا نقصان ہوا، وہ دیانت اور خدمت کی علامت تھے، انہوں نے ساری زندگی جدوجہد کی، وہ کراچی کے محسن تھے، کراچی کے درو دیوار پر ان کے نام کی تختیاں ملیں گی، انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے اللہ اور مخلوق خدا کو راضی کر سکتے ہیں،

سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے

سابق سٹی ناظم کی وفات پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کی تعزیت

سراج الحق نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان نے ذات سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ سب انکے لئے دعائیں کرتے ہیں. انکے اچھے اخلاق کا اثر ہے کہ آج پورا پاکستان سوگوا ر ہے، نعمت اللہ خان کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ وکیل تھے لیکن وکالت نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، جماعت اسلامی دیانت اور امانت کی نشانی ہے اس خاکے مین نعمت اللہ خان نے رنگ بھرا ہے.

نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدوں پر فائز رہے ؟

Leave a reply