سابق گورنر بھی نیب کے ریڈار پر، سوالنامہ بھجوا دیا

0
34

سابق گورنر بھی نیب کے ریڈار پر، سوالنامہ بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا مہتاب عباسی کیخلاف نیب کا نیا کیس سامنے آ گیا،نیب نے مہتاب عباسی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دیں، نیب نے مہتاب عباسی کو سوالنامہ جاری کردیا

نیب نے مہتاب عباسی کو بھجوائے گیئے سوالنامہ میں کہا کہ آمدن کےذرائع بتائے جائیں، بچوں کےتعلیمی اخراجات کی تفصیل بتائیں ؟ بیرون ملک سفراوراخراجات کی تفصیل بتائیں ؟ نیب کے سوالنامے میں مزید کہا گیا کہ کسی فیملی ممبر نےسوئٹزرلینڈ ،سویڈن میں سرمایہ کاری کی؟ ٹیکسلا ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم کی جائے

شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.

Leave a reply