مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے سول سرونٹس کی پروموشن...

حافظ آباد: رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی...

سیالکوٹ:روزہ تزکیہ نفس ہے، جس سےظاہر اور باطن پاک ہو جاتا ہے. ارشد جاوید وڑائچ

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پارلیمانی سیکرٹری...

پنجاب میں فلیجل، ٹراماڈول اور میٹرنیڈازول پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب میں 8 غیرمحفوظ ادویات پر...

پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل

قصور آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست...

سابق حکومت کی نالائقی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مریم اورنگزیب

سابق حکومت کی نالائقی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق حکومت کی نالائقی، نااہلی، چوری، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن کمزور بنیادوں پر نالائقوں اور نااہلوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کئے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا عالم ہے، پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لئے موجودہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران توانائی اور موٹر وے جیسے رکے ہوئے منصوبوں کو ہم دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ منصوبے ہیں جو 2018ء میں شروع ہو چکے تھے لیکن پچھلے چار سال کے دوران نااہل اور کرپٹ ٹولے نے اس پر کوئی کام نہیں کیا، ان کی نیت منصوبوں پر کام کرنا نہیں بلکہ ملک سے لوٹ مار کرنا تھی، لوٹ مار سے عمران خان اور فرح گوگی کے اثاثوں میں اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے فارن فنڈنگ کی، چندے کے پیسے کی منی لانڈرنگ کی اور اپنے اکائونٹس کو ڈیکلیئر نہیں کیا.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن میں ان اکائونٹس کو ڈیکلیئر کیا تو انہوں نے الیکشن کمیشن پر حملے کی کوشش کی، جو خبر ان کے اسکینڈل اور کرتوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے تو یہ اس پر ایسا بیانیہ لاتے ہیں جو تباہی پر مبنی ہوتا ہے، فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی جس نے پنجاب میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، فرح گوگی کے خلاف بات کریں تو عمران خان تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے چار سال بنی گالا درحقیقت منی گالا بنا ہوا تھا، عمران خان کے فرنٹ مین پرسنز نے ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کا پیسہ لوٹا۔ ان کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے پتہ تھا.ایک موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا پتہ تھا ہم نے اس لئے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں، ایک طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ بیرونی سازش ہوئی اور دوسری طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ عدم اعتماد کا ہمیں پہلے سے پتہ تھا، یہ اپنے جھوٹے بیانیے کی ترتیب تو ٹھیک کرلیں.