سابق ایم ڈی پی ایس او نے درخواست ضمانت دائر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے، ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ، تفتیش مکمل ہو چکی ہے،
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ، قانونی نوٹس کے بعد حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھ پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام ابھی ثابت نہیں ہوا جرم ثابت ہونے سے پہلے قید میں رکھنا بنیادی حقوق کے خلاف ہے، ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے ،
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی







