سابق اولمپئین قومی ہیرو نوید عالم کے مکان پر قبضہ ، حکومت سے امداد کی اپیل

0
58

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)قومی ہیرو ہاکی اور تحریک انصاف کے رہنما اولیمپین نوید عالم نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے آبائی علاقہ نبی پورہ میں قبضہ مافیا،ٹریڈ کریمنل اور سٹریٹ کرائم میں ملوث،منظم گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائیں اگر اس میں تاخیر کی گئی تو علاقہ کے لوگ اپنی جان ومال،عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے خود ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے گزشتہ پانچ ماہ سے انکے سیاسی مخالفین ذاتی مخالفین کی پشت پناہی کرکے علاقہ کے امن کوتہہ وبالا کرنیکی ہر ممکنہ کوششیں کررہے ہیں

انکی والدہ کے ملکیتی مکان پر قبضہ کرنے کیلئے اپنے دوست کی بیٹی نیلم شہزادی کو حراساں کرنے کیساتھ ان کو متعد د بار ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ہم چادر،چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے اب تک آٹھ مقدمات کے اندراج اور30 درخواستوں کے باوجود بااثر ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں انکی عدم گرفتاری سے علاقہ کے لوگوں اور میری فیملی میں شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کااحساس بڑھ رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر متاثرہ خواتین شہباز بی بی اور ارم شہزادی،محنت کش رحمت علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما مبشر احمد چودھری، اسد الرحمن،میا ں طاہر عباس،چودھری نجیب عالم گجر ودیگربھی موجودتھے اولمیپین نوید عالم نے بتایا کہ نبی پورہ میں انکی والدہ کے ملکیتی مکان میں خاتون ارم شہزادی رہائش پذیر ہے اور اس مکان پر قابض ہونے کیلئے ملزمان حمید اعوان،نوید حسنین،صغیر،نعیم وغیرہ متعدد مرتبہ گھرمیں داخل ہوکر خاتون کیساتھ بدتمیزی کرنے اور اسکے کپڑے پھاڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات رونماہوچکے ہیں

اس دوران خاتون کو بچانے پر انکے بیٹے حسان عالم کو بھی تشد د کا نشانہ بنایا گیاجبکہ متاثرہ خاتون کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر میرے گھر پر بھی فائرنگ کی گئی مقدمات کے اندراج کے باوجود بااثر ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد دوبارہ پھر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں اسی طرح انہوں نے خاتون شہناز بی بی کے گھر داخل ہوکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ علاقہ میں نئے آنیوالے پروفیسر اور ڈاکٹرز کوبھی حراساں کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ملزمان نے پورے علاقہ کے لوگوں کا امن اورسکون تباہ وبرباد کرکے رکھ دیاہے اب وقت آگیا ہے کہ اگر پولیس نے ان کو نکیل نہ ڈالی تو اہل علاقہ اپنی اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کو بچانے کیلئے خود ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

نوید عالم نے کہاکہ وہ گذشتہ 35 سال سے قومی کھیل ہاکی کی خدمت کررہے ہیں اور انکے والد چودھری دین محمدگجر نے علاقہ میں شرافت اور خدمت کی سیاست کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا آج سیاسی مخالفین اس کو سبوتاژ کرنے کیلئے نت نئے ہتھیکنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے کہاکہ اگر ملزمان کیخلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہوئی تو علاقہ میں کوئی خدانخواستہ بڑا واقعہ رونماہوسکتا ہے اس لیے وہ میڈیا کی وساطت سے پولیس اور ارباب اختیار کو پوری ذمہ داری سے آگاہ کررہے ہیں۔

Leave a reply