سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ایک اور کیس میں بریت کی درخواست پرفیصلہ مؤخر

0
39
raja parvez ashraf

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ایک اور کیس میں بریت کی درخواست پرفیصلہ مؤخر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں‌ رتوڈیروریفرنس میں راجہ پرویزاشرف کی بریت کافیصلہ 8جولائی تک موخر کر دیا گیا

احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس میں ملزمان کی درخواستوں پرفیصلہ 8 جولائی کوسنایا جائےگا،رتوڈیروریفرنس میں8ملزمان نےبریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،ریفرنس میں سیکریٹری پانی وبجلی شاہدرفیع،سابق ایم ڈی پیپکوطاہربشارت چیمہ اوردیگرملزمان شامل ہیں

سابق وزیراعظم پرویز اشرف سمیت 8ملزمان نےبریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایک اور ریفرنس میں بری کر دیئے گئے

عدالت نےراجہ پرویز اشرف کوپیراں غائب رینٹل پاور کیس میں بھی بری کردیا،پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

راجہ پرویز اشرف کو ساہُوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا،پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا،192میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا،پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کےغیر قانونی استعمال کا الزام تھا

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

فیصلہ آنے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں انصاف مل گیا ہے،ایسے مقدمے میں بری ہوا جس کا کوئی سر پیر نہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،

دوسری جانب نیب نے رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کریں گے، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، ملزمان کی بریت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، پیراں غائب ریفرنس میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

Leave a reply