سابق وزیراعظم کی عدالت نے بڑی استدعا کی منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی اوردیگرکے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو ئے،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثناکی درخواست دائرکی گئی،خواجہ نوید وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہیں ،فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، شاہد خاقان عباسی کو اسلام آبا دہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا،انہیں نیب نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائرکیا ہوا ہے،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے
نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاوَنٹس میں ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے ہیں،نجی ٹی وی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، بیٹے اور بہنوئی کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ پایا گیا،2013سے لے کرا 2019 تک تینوں کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہو،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاوَنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے۔
حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا
پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری
شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب
شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے دیا بڑا حکم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیارکرلیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے اکاؤنت میں بھی رقم منتقل ہوئی، اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پر شاہد خاقان عباسی نیب کو مطمئن نہیں کر سکے.
واضح رہے کہ عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا