سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی میت آبائی علاقے پہنچا دی گئی
میر ظفراللہ خان جمالی کی نماز جنازہ روجھان جمالی میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی
سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی گزشتہ شب وفات پا گئے تھے . سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو چند دن قبل دل کا دورہ پڑنے پر راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جبکہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہے ،
صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ،،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین ، سینیٹر فیصل جاوید خان،راجہ ظفرالحق، جہانگیر ترین لیاقت شاہوانی و دیگر نے میرظفراللہ جمالی کے انتقال پراظہارافسوس کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی تعزیت کا اظہار کیا، بلاول کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دعا ہے ﷲ تعالیٰ مرحوم میر ظفرﷲ جمالی کو اپنی جوار رحمت میں درجات عطا فرمائےبھٹو زرداری
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےمیر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی
ختم نبوت کے داعیٰ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی زندگی پرمختصرنظر