تفصیلی فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم

0
84

تفصیلی فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم

باغی ٹی وی :خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کے تفصیلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

167 صفحات پر مشتمل فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور کرانے میں ملوث افراد کو قانون میں دائرے میں لایا جائے اور ان کے مجرمانہ اقدام کی تفتیش کی جائے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ جس کی پاداش میں انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف عدالت نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ، اس فیصلہ میں جسٹس وقار نے نوٹ لکھا کہ اگر پرویز مشرف پھانسی سے پہلے فوت ہوجائیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک میں 3دن لٹکایا جائے.
خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر کیخلاف 17 دسمبر 2019 کو دو ایک کی اکثریت سے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس نذر اکبر بھی شامل تھے۔

Leave a reply